مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی میں مشورہ
دعوت اسلامی کے شعبے مدرسۃ المدینہ بالغان کے
تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 6مئی 2024ء بروز پیرمدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے ڈسٹرکٹ
ذمہ داران و ڈسٹرکٹ ناظمین اور ٹاؤن ذمہ داران نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے میں کراچی سٹی ذمہ دار قاری محمد
حسان رضا عطاری نے 14 مئی 2024 کو ہونے
والے نگران شورہ کےمدنی مشورے، 15 مئی کو ہونے والے نگران پاکستان مشاورت کے مدنی مشورے، امیر اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی 786 نصیحتیں کتاب کا مطالعہ و تقسیم کرنے،
12 دینی کاموں پر کرنے، یوسی ذمہ داران کی %100 تقرری مکمل کرنے،یوسی ذمہ داران کو
تمام مدارس المدینہ کا ریکارڈ بنانے، ٹاؤن ذمہ داران کو اپنے یوسی ذمہ داران کا پیشگی
و عملی جدول چیک کرنے، ٹاؤن ذمہ داران کو اپنے ہر ہر مدرسۃالمدینہ بالغان میں جدول
بنانے،اپریل 2023ء تا اپریل 2024ء مدرسۃالمدینہ بالغان کا تقابلی جائزہ جہاں مدارس
یا تعداد کم ہے وہاں خصوصی توجہ دینے، ہر
ہر مدرسۃالمدینہ بالغان میں اوسطاً 12 طلباء کی تعداد (ہدف) کے مطابق عمل کرنے،
ہمارے جتنے طلباء ہیں اتنے ہی ہفتہ وار اجتماع و مدنی مزاکرہ و دیگر دینی کاموں میں
شمولیت کا ہدف مکمل کرنےاورفی مدرسۃالمدینہ
بالغان ایک مدنی قافلہ کرنے کے متعلق
گفتگو کی۔(رپورٹ:ڈسٹرکٹ ذمہ دار عبدالباسط عطاری مدنی،کانٹینٹ:شعیب
احمد عطاری)